• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اجلاس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی میڈیکل ایڈ کمیٹی کا اہم اجلاس مرکز بہادرآباد میں ہوا۔ اجلاس میں نگراں مرکزی میڈیکل ایڈ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے محرم الحرام کے دوران میڈیکل ایڈ کمیٹی کے زیرِ اہتمام لگائے جانے والے فرسٹ ایڈ کیمپس کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ ذمہ داران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر قائم کیے جانے والے فرسٹ ایڈ کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے تاکہ عزادارانِ حسینؑ کو بروقت ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ملک بھر سے سے مزید