• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو پر امریکا میں مظاہرے

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی ریاست اوہایو کے شہر ایکرن میں پولیس نے ایک سیاہ فام شخص کے تعاقب کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیچھا کرنے والے اہلکاروں نے انھیں 60 گولیاں ماریں۔اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد مختلف امریکی ریاستوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے،پولیس کا خیال ہے کہ 25 برس کے جیلینڈ واکر نے 27 جون کو رات کے وقت پہلے پولیس اہلکاروں پر گولی چلائی تھی جس کے بعد پولیس نے اپنے دفاع میں انھیں گولیاں ماریں۔جیلینڈ جس وقت اپنی کار سے نکل کر بھاگے تو وہ غیر مسلح تھے مگر پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ان کی کار سے ایک پستول برآمد کیا ہے۔شہر میں مظاہروں کے بعد ایکرن کے میئر ڈینیئل ہاریگن نے لوگوں سے پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔اتوار کو اس واقعہ کی ویڈیو جاری ہونے کے بعد انھوں نے کہا کہ ’ویڈیو بہت تکلیف دہ ہے، اسے دیکھنا بہت مشکل ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید