• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، کمیونسٹ پارٹی ارکان کی وفاداری جانچنے والا مصنوعی ذہانت کا حامل سسٹم تیار

کراچی (نیوز ڈیسک) چین نے مصنوعی ذہانت پر مشتمل ایک ایسا سافٹ ویئر پروگرام تیار کیا ہے جو کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کی وفاداری کا پیمانہ جانچ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ہائیفے کمپری ہنسو نیشنل سائنس سینٹر کے سائنسدانوں کی جانب سے تیار کردہ یہ پروگرام چہرے کے تاثرات اور دماغ کی لہروں کا تجزیہ کرکے بتا سکتا ہے کہ پارٹی کارکنان ’’طے شدہ پارٹی موقف‘‘ کو کس حد تک قبول کرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام یہ بتا سکتا ہے کہ پارٹی کارکنان پارٹی کے موقف اور سیاسی انداز کو کس حد قبول کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتا سکتا ہے کہ بہتری لانے کیلئے کتنی گنجائش موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید