• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم آج دو ٹیسٹ کی سیریز کیلئے کولمبو روانہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے پر بدھ کو علی الصبح لاہور سے کولمبو روانہ ہورہی ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 16جولائی سے گال اور دوسرا ٹیسٹ24جولائی سے پریماداسا اسٹیڈیم کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ کھلاڑی پیر سے کولٹس کرکٹ کلب میں سہ روزہ میچ کھیلیں گے۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل پاکستانی ٹیم 14اور 15جولائی کو گال میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

اسپورٹس سے مزید