• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر رجسٹریشن فیس کے دو سو فیصد اضافے کا اطلاق شروع

کراچی ( اسد ابن حسن) کراچی میں گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن فیس کا اطلاق شروع ہو گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکسیشن رولز 231B میں دو سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔نئے فیس وصولی اب اس طرح ہوگی 850 سی سی کی گاڑی پر دس ہزار فیس نان فائلر پر 30 ہزار ادا کرنے ہونگے۔ 1000 سی سی تک 20 ہزار نان فائلر 60 ہزار ۔اسی طرح بالترتیب 13 سو سی سی تک 25 ہزار اور 75 ہزار ۔16 سو سی سی تک 50 ہزار اور ڈیر لاکھ۔18 سو سی سی تک ڈیڑھ لاکھ اور ساڑھے چار لاکھ ۔2 ہزار سی سی تک 2 لاکھ اور 6 لاکھ۔ڈھائی ہزار سی سی تک 3 لاکھ اور 9 لاکھ۔تین ہزار سی سی تک 4 لاکھ 12 لاکھ اور 3 ہزار سی سی سے زیادہ 5 لاکھ اور نان فائلر کو 15 لاکھ ادا کرنے ہونگے۔
اہم خبریں سے مزید