• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نبی پاکؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے ختم ہوئے‘ حامد سعید کاظمی

ملتان( سٹاف رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سربراہ نظامِ مصطفےٰ پارٹی پاکستان حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضرت محمدؐکی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی حضور نبی کریمؐ کا اسوہ حسنٰہ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے آپؐ پر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین و دنیا نامکمل ہے حج اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے اس سال حج ادا کرنے والے خوش نصیب حجِ اکبر کی سعادت حاصل کررہے ہیں ایسا موقع سالوں بعد آتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان اور ڈیپارٹمنٹ آف سوشیالوجی زکریا یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام حجِ اکبر اور عید قربان کے سلسلہ میں منعقدہ" سیرت النبی ؐ کانفرنس و جائزہ نعت شریف کی تقریب سے خطاب میں کیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی جبکہ مہمانان اعزاز میں ڈائریکٹر حج پنجاب ملک ریحان عباس کھوکھر، سابق چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن مخدوم شعیب اکمل ہاشمی، چیئرمین سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق، پروفیسر عبدالماجد وٹو، چیئرمین تحریک صوبہ ملتان راوّ عبدلقیوم شاہین، چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی ڈاکٹر ثروت سلطان اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم شامل تھے۔
ملتان سے مزید