• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیلی دفاتر اور ٹیکسٹ بک بورڈ کو ڈیجیٹائزیشن کرنیکی ہدایت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے حکام کو محکمے کے ذیلی دفاتر اور ٹیکسٹ بک بورڈ کی ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ اس ضمن میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے تکنیکی معاونت حاصل کی جائے۔ وہ محکمہ تعلیم کے ذیلی ادارے ایجوکیشن سیکٹر ریفارمز یونٹ کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ادارے میں نو تعینات ایجوکیشن ایڈوائزرز اور مختلف سیکٹرز کے لئے منتخب سپیشلسٹس نے وزیر تعلیم کو بریفنگ دی۔ شہرام خان ترکئی نے آڈٹ نظام میں مزید بہتری لانے اور منظور شدہ منصوبوں کے لئے اگست سے پہلے پی سی ون مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم معتصم باللہ شاہ، سپیشل سیکرٹری خالد خان، اسپیشل سیکرٹری، برکت اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری ریفارمز اشفاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عبدالاکرم، ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے آئی ٹی لیبز کی تفصیلی رپورٹ مانگی اور کہا کہ ان کو مزید فعال بناکر بہترین نتائج حاصل کئے جائیں۔ وزیر تعلیم نے سکول لیڈرز کے حوالے سے کہا کہ ان کا کام سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنانا ہے، ان کیلئے الگ سے ڈائریکٹوریٹ اور ان کی ذمہ داریوں میں سکولوں کے اندر درس و تدریس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے مزید ذمہ داریاں شامل کی جائیں۔ بریفنگ کے دوران وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ ٹینڈرنگ کے نظام میں بہتری لانے کے لئے اقدامات بشمول طلباء وطالبات کے وظائف، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سکور کارڈ کے اجراء اور سیکنڈ شفٹ سکولز کے تمام نظام کو ڈیجیٹائز ڈکیا گیا ہے۔ شہرام خان ترکئی نے پیرنٹس ٹیچرز کونسل کے ذریعے سکولوں میں خرچ شدہ فنڈز کی مکمل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔وزیر تعلیم محکمہ تعلیم کے ضم شدہ اور بندوبستی اضلاع کے بجٹ، جاری اور نئے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
پشاور سے مزید