• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، ڈاکوؤں نے مویشی کے بیوپاری سے رقم چھین کر قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں مویشی فروخت کرکےجانے والے بیوپاری سراج انڑ کوڈاکوئوں نےڈکیتی مزاحمت پرقتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ بیوپاری سراج انڑ کا تعلق گھوٹکی سے ہے، ڈکیت اس سے 5 لاکھ روپےسے زائد رقم بھی لوٹ کر لے گئے۔ورثاء کے مطابق سراج مویشی منڈی سے جانور فروخت کرکےسہراب گوٹھ کی جانب جارہاتو نامعلوم ڈاکوئوں نےرقم چھین لی اوراسے قتل کردیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید