• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی قیمتوں پر احتجاج تحریک بن سکتا ہے، ایم پیز

راچڈیل(نمائندہ جنگ)فیول پرائس کیخلاف سڑکوں پر آنے والے برطانوی مظاہرین سے نمٹنے کیلئے سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے پولیس کو مکمل اختیارات استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ افسران مظاہرین کیلئے نرم رویہ رکھتے ہیں اور وہ نرمی سے معاملات کو ہینڈل کر رہے ہیں ،ایندھن کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کیخلاف شروع ہونے والے مظاہروں پرایم پیز کو خدشہ ہے کہ مظاہرے فرانس میں گیلٹس جونز اور کینیڈا میں آزادی قافلہ جیسی تحریک میں تبدیل نہ ہو جائیں،ایندھن کی قیمتوں کیخلاف مظاہروں میں مظاہرین نے ایم فور سمیت موٹر ویز کو کئی مقامات پر مفلوج بنادیا تھا۔ باور کیا جا رہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے احتجاج کا دائرہ کار پورے لندن شہر تک پھیلایا جا سکتا ہے ، دارالحکومت میں آہستہ گاڑی چلانے کے بعد اس خدشے کے درمیان احتجاج اس موسم گرما میں ڈرامائی طور پر بڑھ سکتا ہے ،سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے پولیس پر زور دیا کہ وہ زیرو ٹالرنس کا طریقہ اختیار کرے اور کہا کہ افسران ڈرائیورز کو گرفتار کرکے چارج کریں، شاہراہوں پر جان بوجھ کر رکاوٹ کی زیادہ سے زیادہ سزا حال ہی میں بڑھا کر چھ ماہ قید اور لامحدود جرمانہ کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اس جرم میں تقریباً 100سے 150پائونڈ کا جرمانا ہوتا تھا۔ فیول پرائس اسٹینڈ اگینسٹ ٹیکس کے اراکین کا کہنا ہے کہ اہم ایندھن کی قیمتوں پر منصفانہ ڈیل چاہتے ہیں تاکہ اپنا کام جاری رکھ سکیں، حق کیلئے آواز اٹھانے والوں کیخلاف طاقت کا استعمال بند کیا جائے، مظاہرین گرفتار ہوتے ہیں ضمانت پر رہا ہوتے ہیں اور پھر اگلے دن اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلتے ہیں۔اسکاٹ لینڈ‘ ڈیون ‘ لنکن شائر ‘ یارک میں بھی تاخیری حربے سامنے آئے ڈرائیوروں پر الزام ہے کہ مقررہ سپیڈ سے کم پر گاڑی چلا کر رش پیدا کرنے کا سبب بن رہے تھے۔
یورپ سے سے مزید