• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اخلاقی دیوالیہ ہوچکی، بورسن جانسن استعفیٰ دیں، عمران حسین ایم پی

بریڈفورڈ (عبید مغل) بریڈفورڈ ویسٹ کے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ ایم پی عمران حسین نے برطانویوزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورس جانسن کی حکومتاخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہے اور خود ہی منہدم ہو رہی ہے۔عمران حسین نے کہاکہ بورس جانسن کو ہم سب پر احسان کرنا چاہئے اور اب استعفیٰ دینا چاہئے۔ عمران حسین کا کہنا تھا کہ ٹین ڈائوننگ اسٹریٹ میں داخل ہونے کے بعد سے ملک و قوم کو متعدد بحرانوں کا سامناہے جن میں معاشی بحران، ایک وبائی بیماری، ڈومینک کمنگز ڈرامہ، پارٹی گیٹ اسکینڈل پر سیو گرے رپورٹ، ریل ہڑتال اور دیگر کئی مسائل ہیں جو موصوف کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ عمران حسین کا مزید کہنا تھا کہ مسٹر جانسن کی نئی سیاسی پہیلی کا تعلق صحت اور سماجی نگہداشت کے سیکرٹری ساجد جاوید اور چانسلر رشی سنک کے کابینہ کےدو بڑے استعفوں سے ہے۔ وزرا کے استعفوں کے چونکا دینے والے اعلان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، عمران حسین ایم پی نے کہا کہ اب تو ٹوری ہیلتھ سکریٹری بھی تسلیم کرتے ہیں، بورس جانسن کی حکومت اخلاقی طور پر دیوالیہ ہو چکی ہے اور خود ہی منہدم ہو رہی ہے۔ عمران حسین نے کہا کہ جانسن کو ہم سب پر احسان کرنا چاہئے اور اب استعفیٰ دینا چاہئے۔
یورپ سے سے مزید