• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد ہارونیہ کے ہالز مکمل، نمازعید الاضحٰی ادا ہوگی

برمنگھم( نمائندہ جنگ) زیر سرپرستی پیر ہارون الرشید جامع مسجد ہارونیہ کا کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا، پہلی بار بروز اتوار عید الاضحیٰ کی نمازادا کی جائے گی، تینوں ہال مکمل ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خلیفہ صوفی صفدر حسین ہارونی نے جامع مسجد کے دورہ کے دوران علامہ سید ظفر اللہ شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید فاروق شاہ، علامہ محمد فرید ہارونی، حافظ عبدالوہاب، حافظ فیصل، حاجی یونس مغل، راجہ محمد اسلم اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پرعلامہ سید ظفر شاہ کا کہنا تھاکہ اہل سنت الجماعت کا یہ خاصہ رہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت برطانیہ بھر میں نہ صرف بڑے بڑے ادارے تعمیر کئے بلکہ یہاں پر تعلیم کا بھی بہترین نظام موجود ہے۔ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ برطانیہ میں پیدا ہونے والے حفاظ کرام نے ادارے میں امامت کے فرائض سنبھال لئےہیں یہی ہماری کامیابی کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفی ازم نے ہمیشہ اتحاد و یکجہتی پر زور دیا ہے، ان تمام اداروں کی تعمیر کے پیچھے صوفی ازم اور اہل سنت الجماعت کا جذبہ شامل ہے۔

یورپ سے سے مزید