• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بوگس کال کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر بوگس کال کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیاگیا،ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم حارث نے 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے بتایا کہ 3 افراد قتل ہوگئے ہیں، جس پرتھانہ ریس کورس پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، جہاں دریافت کرنے پر معلوم ہواکہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ہے ، اس پرتھانہ ریس کور س پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے بنیاداطلاع دینےوالے ملزم حارث کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی پوٹھوہار رانا عبدالوہاب کا کہنا تھاکہ شہریوں سے التماس ہے کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری اوربوگس کالز سے اجتناب کریں۔
اسلام آباد سے مزید