• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمپلیکس صحافیوں پر تشدد کیس ،نامزد 3ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر علی وڑائچ کی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس میں صحافیوں پر تشدد کیس میں نامزد تین ملزمان درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی۔ بدھ کو سماعت کے دوران صحافیوں کی جانب سے وکیل میاں احمد خان پیش ہوئےاور موقف اختیار کیاکہ مدعی موجود انکا کونسل موجود لیکن ملزمان پیش نہیں ہوئے،عدالت نے تفتیشی افسر خونان شاہ سے استفسار کیاکہ کیا ملزمان آپ کے پاس شامل تفتیش ہوئے،اس کیس میں میڈیکل لے لیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایاکہ ابھی میڈیکل کی رپورٹ آنی ہے،اس موقع پر وکیل نے عدالت کو بتایاکہ اس کیس میں میڈیکل رپورٹ آچکی ہے، تفتیشی افسر خوبان شاہ غلط بیانی کر رہے ہیں،مقدمہ میں صحافی عثمان کی انگلی توڑنے پر دفعہ 337 ایف سکس ایزاد ہو چکی ہے، عدالت کی جانب سے ملزمان کے وکیل کو وقت دینے اور چار دفعہ پکارنے کے باوجود ملزمان انور آفریدی، نوید الملک اور رحمن جان عدالت پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے عدم پیشی کے باعث مذکورہ تینوں ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کرنے کا حکم سنادیا۔
اسلام آباد سے مزید