• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی چھٹیوں میں مری میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی یقینی بنائی جائے ،آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نےدور ہ مری کے موقع پر پتریاٹہ پولیس کاٹیج کے افتتاح کے موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئےکہاہے کہ عید قربان کی چھٹیوں میں مری میں سیاحوں کی سہولت، تحفظ اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو یقینی بنا ئی جائے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فیملیز کو ہر ممکن راہنمائی اور سکیورٹی فراہم کریں۔