• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش و سیلاب متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کی جائے‘ جے ڈبلیو پی

کوئٹہ(پ ر) جمہوری وطن پارٹی بلوچستان کے آرگنائزر میر شمس کرد نے کہاہے کہ حالیہ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں جبکہ لوگوں کواپنے پیاروں کے ساتھ ساتھ قیمتی مال مویشیوں اورگھروں سے بھی ہاتھ دھونا پڑا ہے اگر ہنگامی بنیادوں پر امدادی سرگرمیاں شروع نہ کی گئی تو جانی نقصان میں مزید اضافہ بھی خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ پارٹی متاثرین کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کی شریک ہے کوئٹہ میں سیلابوں ریلوں سے تباہی کے مناظر سب کے سامنے ہیں لیکن اندرون بلوچستان کے نقصانات کااندازہ لگانا بہت مشکل ہے کیونکہ وہاں تک کسی کی پہنچ نہیں۔
کوئٹہ سے مزید