اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)ملکی معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا؟ مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار؟ مسلم لیگ ن کی قیادت اس معاملے پر دو دھڑوں میں بٹ گئی۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق لندن میں موجود سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کے بے چینی سے منتظر ہیں جبکہ شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف مفتاح اسماعیل کے گرویدہ ہیں۔اپنے تازہ بیان میں خواجہ سعد رفیق نے اسحاق ڈار کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے اور اسحاق ڈار کو دور اندیش، معیشت کا ماہر، دیانتدار اور قابل قرار دے دیا۔