• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا کیس، ظہیر کی سی ڈی آر رپورٹ اور ضمنی چالان پیش کرنیکا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کے اغوا سے متعلق مقدمہ میں تفتیشی افسر کو دعاکے شوہر ظہیر کی 15 سے 19اپریل کی سی ڈی آر رپورٹ اور ضمنی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ظہیر احمد کے وکیل کا وکالت نامہ و منظور کرلیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کردی۔ بدھ کوجوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو دعا زہرا اغواکیس کی سماعت ہوئی۔ مدعی کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ از سر نو تحقیقات کے حکم سے سی کلاس چالان مسترد ہو جاتا ہے۔ ملزم پولیس کے پاس آتا ہے لیکن پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔
اہم خبریں سے مزید