کراچی( اخترعلی اختر )تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی شاندار تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، دنیا کے مختلف ممالک نے کراچی کا رخ کرلیا، وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیسٹیول مقبولیت کے سارے ریکارڈ توڑ دے گا۔تفصیلات کے مطابق آرٹس کونسل کراچی میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تیسرے سیزن کی تیاریاں تیز، وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے آرٹس کونسل کا دورہ کیا، اس موقع صدر احمد شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فیسٹیول کی تیاریوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کراچی آرٹس کونسل میں ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے تیسرے سیزن کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہر طرف فیسٹیول کے چرچےہیں۔ فیسٹیول انتیس اکتوبر سے شروع ہوگا، جس میں سو سے زائد ممالک کے فنکار شرکت کریں گے۔ اس موقع پر احمد شاہ نے جنگ کو بتایا کہ ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے حوالے سے ملک بھر سے لوگوں میں بھرپور دلچسپی پائی جا رہی ہے۔