کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نےایم ڈی کیٹ کے امتحانات میں مبینہ ناانصافیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کے امتحانی سوال ناموں اور امتحانی جوابات ’’کوڈز‘‘ کو فوراً پبلک کرنے، پیپر لیک کی غیر جانب دارانہ تحقیقات اور میڈیکل کالجز کے نظام کا سائنسی آڈٹ کروانےکامطالبہ کیا ہے۔ وہ پیر کو متحدہ کے مرکز بہادر آباد میں سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان ،اراکین اسمبلی جمال احمد، فیصل رفیق، نجم مرزا، رانا شوکت، دانیال احمد اور قرۃ العین کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کررہے تھے۔