• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی سائنس دان نے ’پراسرار ذرات‘ کی کھوج پر نوبیل فزکس انعام جیت لیا

کراچی (نیوز ڈیسک) 82سالہ بیلجیئن نژاد امریکی سائنسدان فرانسس ہالزن نے ’پراسرار ذرات‘ کی کھوج پر نوبیل فزکس انعام جیت لیا۔انتہائی کم یاب اور تقریباً بے وزن ذرات نیوٹرینو کا پتہ چلانے کے لیے انٹارکٹیکا میں رصدگاہ قائم کرنے پر اعزاز ملا۔ڈھائی کلومیٹر گہری برف میں 5 ہزار سے زائد سینسر نصب، ہالزن نے 1988میں یہاں تجربے کا تصور پیش کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق فرانسس ہالزن نے انتہائی کم یاب اور تقریباً بے وزن ذرات نیوٹرینو کی کھوج کے لیے انٹارکٹیکا میں رصدگاہ قائم کرنے پر 2026 کا نوبیل انعام برائے طبیعیات جیت لیا۔انہوں نے جنوبی قطب کی برف کو استعمال کرتے ہوئے ’آئس کیوب‘ نامی رصدگاہ تیار کرنے کا تصور پیش کیا، جہاں ڈھائی کلومیٹر گہری برف میں 5 ہزار سے زائد سینسر نصب ہیں۔ نیوٹرینو کو ’پراسرار ذرات‘ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ وہ زمین اور انسانی جسم سے تقریباً بغیر کسی رکاوٹ کے گزر جاتے ہیں اور مادے کے ساتھ انتہائی کم تعامل کرتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید