راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اٹک کو رشوت کے لفافے سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کروا دیا،ترجمان محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے مطابق عمران برتھ سپرنٹنڈنٹ جیل اٹک 5 اکتوبر کو تقریباً رات 10 بجے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں سالک جلال سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے لیے آئے، ملاقات کے دوران ڈسٹرکٹ جیل اٹک کے سیکیورٹی، سیفٹی اور دیگر انتظامی امور پر گفتگو ہوئی۔