ابوظبی (سبط عارف)پاکستان نے ابوظبی میں جاری عالمی نمائش اے آئی ایوری تھنگ گلوبل ( AI Everything Global 2026 ) میں آرٹیفیشل انٹیلجنس (AI)، آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پاکستان میں تیار کردہ جدید مصنوعات اور سروس کو عالمی سطح پر پیش کیا ہے۔AI Everything Global 2026 میں 70 ممالک سے 500سے زائد نمائش کنندگان اور 150سرمایہ کار شریک ہیں۔نمائش میں پویلین کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے کیا۔