• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی ترقی، جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کررہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کراچی کی ترقی کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کر رہی ہے، انفرااسٹرکچر، صنعتی و تجارتی رابطوں، پانی و نکاسی آب سمیت دیگر شہری سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، پورٹ قاسم سے ایم نائن تک لنک روڈ، ریڈ لائن اور یلو لائن سمیت اہم منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے قیوم آباد تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے جیسے منصوبے بندرگاہ اور صنعتی علاقوں کو اہم شاہراہوں سے منسلک کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید