اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام متعلقہ افسران کو غیر ملکی شہریت یا غیر ملکی سفری دستاویزات سے متعلق مطلوبہ ڈیکلریشن سات روز کے اندر جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معلومات جمع نہ کرانے یا غلط ڈیکلریشن دینے کو مس کنڈکٹ تصور کیا جائے گا۔