• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت‘ پرچون چینی 95، تھوک میں 85 روپے کلو دستیاب

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان بھر میں کئی ہفتوں سے چینی کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 79اور 81روپے فی کلو کے درمیان مسلسل چلے آ رہے ہیں۔ پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک کے مطابق 7جولائی کو سنٹرل پنجاب کی شوگر ملوں کے ایکس ملز ریٹ 80روپے نوے پیسے فی کلو رہے جبکہ سب سے کم ایکس ملز ریٹ جنوبی پنجاب کی شوگر ملوں کے ہیں جو کہ 78روپے اسی پیسے فی کلو ریکارڈ کئے گئے ہیں

لوئر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ 80روپے پچاس پیسے فی کلو رہے جبکہ خیبر پختونخوا کی شوگرملوں کے ایکس ملز ریٹ 80روپے پچیس پیسے فی کلو رہے۔ اپر سندھ کی شوگر ملوں کے کلوزنگ ایکس ملز ریٹ سات جولائی کو 79روپے رہے۔

وفاقی دارالحکومت میں چینی کے ہول سیل ریٹ جو گزشتہ نومبر کے وسط میں 145 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئے تھے 7جولائی کو جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں نوے سے پچانوے روپے گلی محلوں‘ اردگرد کی آبادیوں میں صارفین خرید رہے ہیں جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر صارفین کیلئے چینی کے ریٹ 70روپے فی کلو ہیں۔

اہم خبریں سے مزید