پنڈدادنخان (نامہ نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں پورے پنجاب کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا گیا ، منٹینس نہیں کی گئی ،اب تعمیرنو میں کئی گناہ زیادہ لاگت آرہی ہے،سابق حکومت نے عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے آخری دور میں ایسے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کے لیے رقم تھی اور نہ ہی وسائل تھے ،جو زیادہ ضروری عوامی مفاد کے منصوبے ہیں ان کیلئے دوسرے منصوبوں سے رقم نکال کر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل کریں گے ،عمران خان نے ایک خاتون کو بلیک میل کرکے نیب کے چیئرمین کو بلیک میل کیا پھر اپنے خلاف بننے والے تمام مقدمات ختم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے خلاف چھوٹے مقدمات بنوائے، الحمداللہ ہم عدالتوں کے ذریعے سرخرو ہوئے ہیں، آج عمران خان اللہ کی پکڑ میں ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پنڈدادنخان للہ جہلم ڈیول کیرج وے منصوبے کے دورہ کے موقع پر کیا۔وفاقی وزیر کو 16ارب روپے کی لاگت سے جاری منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔