• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: فرزانہ کوثر

صفحات: 304، قیمت: 500روپے

ناشر: الحمد پبلی کیشنز، گلشنِ اقبال، کراچی۔

اُردو زبان و ادب کے فروغ میں جو خواتین اپنا کردار ادا کررہی ہیں، ان میں نسیم انجم کا نام بھی شامل ہے۔ انہوں نے نثر کی مختلف جہتوں پر کام کیا ہے، لیکن بنیادی شہرت ایک افسانہ نگار کے طور پر ہے۔ زیرِ نظر کتاب سرگودھا یونی ورسٹی کی طالبہ کا ایم فل کا مقالہ ہے، جو انہوں نے ڈاکٹر خالد ندیم کی نگرانی میں مکمل کیا ہے۔ یہ کتاب پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں مصنّفہ کی سوانح و شخصیت کا تعارف ہے، جس میں ان کے خاندانی پس منظر، ان کی شخصیت کے تشکیلی عناصر، تعلیمی و تخلیقی سفر اور ان کے ذہنی، علمی و ادبی ارتقاء کو بیان کیا گیا ہے۔ 

دوسرے باب میں ان کے افسانوی مجموعوں کا تعارف، موضوع، کردار نگاری، مکالمہ نگاری، منظرنگاری اور اسلوب بیان پر بحث کی گئی ہے۔ تیسرے باب میں ان کے ناولز کا تعارف اور ناقدین ادب کی آراء کی روشنی میں، ان کے ناول نگاروں میں مقام و مرتبے کا تعین کیا گیا ہے۔ 

چوتھے باب میں ان کی متفرق علمی و ادبی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا ہے، جن میں تحقیق و تنقید، کالم، تبصرے، مضامین، طنزومزاح اور ڈراما نگاری شامل ہیں۔ پانچویں باب میں نسیم انجم کے اُردو ادب میں مقام و مرتبے کا تعین، ان کی تخلیقی، تحقیقی اور تنقیدی کاوشوں پر ناقدین ادب کے خصوصی مضامین اور ان کے خیالات و نظریات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

سنڈے میگزین سے مزید