• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین اور کینیڈا میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی

مانٹریال (نیوز ڈیسک)چین اور کینیڈا میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے گزشتہ روز ایشیا کے اوپر عالمی فضائی حدود میں چینی طیاروں کے کینیڈا کے طیارے کے سامنے آنے کے عمل کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ اس واقعے جس میں جاپان میں تعینات کینیڈین طیارے کو چینی طیاروں کا سامنا کرنا پڑا اور بعض مرتبہ اسے ٹکرائو سے بھی بچنا پڑا اس کے بعد بیجنگ اور اٹاوا حکومت کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ اس سے پہلے 2018 میں کینیڈا کی جانب سے چینی موبائل فون کمپنی کی سی ایف او کی گرفتاری کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

یورپ سے سے مزید