کوئٹہ(صباح نیوز) ایران سے کوئٹہ آنیوالی کوئٹہ زاہدان مال بردار گاڑی ڈی ریل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق مال بردار گاڑی 3 روز قبل نوکنڈی کے علاقے یک مچ کے قریب پٹری سے اتر گئی۔ انجن اور 4 بوکیوں میں سوار محکمہ ریلوے کے 35 سے زائد عملہ 3روز سے محصور،گذشتہ روز کوئٹہ سے جانیوالے ریسکیو عملہ بھی انجن اور بوگیوں کو ٹریک پر نہ لاسکا 3 روز سے ریلوے کا عملہ بارش اور طوفانی ہواؤں میں بے یار و مدد گاسخت مشکلات میں مبتلاہے ۔