• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام میں داعش کا رہنما ماہر العکال امریکی ڈرون حملے میں ہلاک

دمشق (جنگ نیوز )خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا رہنما ماہر العکال ایک ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔

 العکال اس عسکریت پسند تنظیم کے پانچ اعلیٰ ترین رہنماؤں میں سے ایک تھا۔واشنگٹن سے منگل 12 جولائی کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ماہر العکال کی موت کی تصدیق امریکی فوج نے کی، جس نے کہا کہ داعش کے اس رہنما کو ایک امریکی ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق شام میں ʼاسلامک اسٹیٹ‘ کے اس رہنما کو شمال مغربی شام میں جس فضائی حملے میں ہدف بنایا گیا، اس میں اس کا ایک قریبی ساتھی زخمی بھی ہو گیا۔

بیان کے مطابق اس حملے کے لیے وسیع تر منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا تھا کہ اس آپریشن کو ہر حال میں کامیاب ہونا چاہیے۔ ابتدائی تخمینے کے مطابق اس حملے میں کوئی عام شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔‘

اہم خبریں سے مزید