بھکر(ٹی وی رپورٹ)عمران خان نے احسن اقبال کے ساتھ پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے کی ایک بار پھر حمایت کی ہے۔بھکر میں جلسے سےخطاب میں عمران خان نے کہا کہ احسن اقبال سے بدتمیزی درست ہوئی، وہ چور نہیں ڈاکو ہیں۔خیال رہےکہ چند روز قبل پنجاب کے شہر بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر وہاں موجود مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے کچھ حامیوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔