بیجنگ(شِنہوا)چین کی سپریم پیپلز پروکیو ریٹوریٹ نے جنوبی خطے گوانگشی کے ایک سابق سینئر اہلکار لیو ہانگ ووکو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔بدھ کو ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی سپروائزری کمیشن کی تحقیقات کے بعد مقدمہ استغاثہ کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا۔ لیو اس سے قبل گوانگشی ژوانگ خود مختار علاقے کی عوامی حکومت کے نائب چیئرمین تھے۔