ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ریجن میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان کے حلقہ PP-217اور لودہراں کے حلقہ PP-224اور PP-228کے لیے 6707پولیس افسران و اہلکارڈیوٹی سرانجام دیں گے، لیڈیز پولنگ سٹیشنز کے لئے لیڈیز سٹاف کی ڈیوٹیاں بھی لگادی گئی ہیں جب کہ ریزرو اور ایلیٹ ٹیمیں بھی پر امن ضمنی انتخابات کے لیے متحرکہوں گی، اس موقع پر آرپی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں پرامن ضمنی انتخابات ہمارے لیے بڑا چیلنج ہیں،صاف شفاف انتخابات، پرامن ماحول، قانون کی عملداری کو ہرصورت یقینی بنایا گیا ہے جب کہ ریجن میں دفعہ144کے تحت ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کی سختی سے ممانعت ہے۔