اسلام آباد(آئی این پی) چیئرمین پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کرنل لئیق مرزا کو اغوا کے بعد شہید کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرنل لئیق مرزا کو اغوا کر کے شہید کرنا کھلی دہشتگردی ہے، اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں او ر افسران کے عزم اور حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ شہید کرنل لئیق مرزا قوم کے ہیرو ہیں،ہم ان کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دہشتگردی کی اس جنگ میں پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔