• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ پرویز الٰہی کوحکومت بنانے کی دعوت دیکر سیاسی تلخیاں کم کریں، طاہر اشرفی

لاہور(خبرنگار)پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اوردیگرنے کہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی صورتحال پرحمزہ شہباز شریف کو چودھری پرویز الٰہی کو حکومت بنانے کی دعوت دے کر سیاسی تلخیوں میں کمی لانے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ علماکونسل نے ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے صاف شفاف انتخابات کیلئے اصلاحات لانے اور مذاکراتی عمل شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ ضمنی انتخابات کے نتائج واضح کر رہے ہیں کہ ملکی استحکام کیلئے فوری طور پر صرف شفاف انتخابات کا فیصلہ کیا جائے۔ رہنمائوں نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات کے رزلٹ کو تمام جماعتوں کا تسلیم کرنا ایک خوش کن امر ہے۔ چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات کے مطابق افواج پاکستان اور اس سے متصل اداروں نے سیاسی عمل سے علیحدہ رہ کر درست سمت قدم اٹھایا ۔

ملک بھر سے سے مزید