• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی قیادت کے رویئے نے پارٹی کو تباہ کردیا‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(آن لائن)مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے 17جولائی کی مسلم لیگ(ن) کی پنجاب میں شکست کو پارٹی سے بے وفائی اور نواز شریف کے بیانیے سے بغاوت کا اثر قرار دیا ہےانہوں نے کہا کہ مرکزی رہنمائوں نے پارٹی کو تباہ کردیا ،مزید اس بے قدری کے ماحول میں پارٹی میں بے عزتی سے رہنا ہمارے لئے مناسب نہیں ،دوستوں کے ساتھ مشاورت کے بعد لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا کیونکہ مزید اس طرح بے عزتی سے مسلم لیگ(ن) میں رہنا مناسب نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مرکز صوبے میں پارٹی کو ہر فورم پر نظرانداز کردیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور احسن اقبال جب بھی بلوچستان آتے ہیںقوم پرست اور مذہب پرست ان کے ساتھ ملکر دورے کرتے ہیں پارٹی کے بے اختیار عہدیداریہاں ورکروں کے سامنے جھوٹ کے سوا اور کچھ نہیں بولتے،انہوں نے کہا کہ مشاورت کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کرینگے۔
کوئٹہ سے مزید