• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قلعہ عبداللہ کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کرنیوالوں سے کوئی تعلق نہیں ، سردار جیلانی خان

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) سردار جیلانی خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بیس روز سے قلعہ عبداللہ کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کرنے والوں کا ٹرانسپورٹرز سے کوئی تعلق نہیں ،چند افراد پر مشتمل یونین ذاتی مفادات کیلئے بلیک میلنگ کررہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو حاجی داؤد ،حاجی طور جان، محمد ابراہیم ودیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ قلعہ عبداللہ کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ 20 روز سے احتجاج کیاجارہاہے، احتجاج کرنے والے فی ٹرک 5 سو روپے یونین کیلئے عائد فیس کو بھتہ کا نام دے کر احتجاج کرتے ہوئے میرے مخالف پروپگینڈہ ا کررہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میں نے کسی سے بھتہ نہیں لیایونین کے مشترکہ فیصلہ کے تحت ہر گاڑی پر 5 سو روپے یونین فیس مقرر کی گئی ہے میراس سے ذاتی کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قبیلے کے سربراہ ہیں انہیں پر الزامات عائد کرنا ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چند ٹرک گاڑیوں کے مالکان پر مشتمل یونین بنانے کا مقصد وہ گاڑیاں جن کو لوڈ نہیں مل رہاتھا بلیک میلنگ کرکے ان ٹرکوں کو لوڈ دلانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنےوالوں کا ٹرانسپورٹ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
کوئٹہ سے مزید