ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان چھاؤنی میں 19 جولائی کو پاکستان کے ساتھ جموں وکشمیر کے الحاق کا دن منایا گیا، اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں ملتان شہر اور چھاؤنی میں رہائش پذیر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا، جس میں چوہدری بابرحسین کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ملتان ، عمران بٹ سر پرست اعلی صدر پنجاب کشمیر ایسوسی ایشن ، ندیم بٹ ، شیرابٹ ، یعقوب بٹ ، وائس پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ خورشید احمد خان ممبران کنٹونمنٹ بورڈسمیت دیگر شریک تھے۔