• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے ق لیگ کے امیدوار ہیں، شجاعت

لاہور( نمائندہ جنگ ) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویزالہٰی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں،لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے، اپنے پالیسی بیان میں انہوں نے کہا کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے، ایک بار نہیں دو تین بار پہلے بھی یہ بات کہہ چکا ہوں کہ جن کو مینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا حق ہے ، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچا دکھانا ہے۔

اہم خبریں سے مزید