تہران( نیوز ڈیسک)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایک سینئر مشیر نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ ایران تکنیکی طور پر جوہری بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرچکاہے لیکن اس نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ اسے بنایا جائے یا نہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمال خرازی نے یہ بات ایک ایسے موقع پر کی جب ایک دن قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور سعودی عرب کے اپنے چار روزہ دورے کے اختتام پر ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے عزم کا اظہار کیا۔خرازی کا تبصرہ کافی اہم ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں میں دلچسپی ہو سکتی ہے جس کی اس نے طویل عرصے سے تردید کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند دنوں میں ہم 60فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے میں کامیاب ہو گئے اور ہم آسانی سے 90فیصد افزودہ یورینیم تیار کر سکتے ہیں۔