• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی خاتون صدر منتخب

نئی دہلی( خبرایجنسی، مانیٹرنگ نیوز)بھارت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک قبائلی خاتون صدر منتخب ہوگئیں،بی جے پی کی کامیاب امیدوار دروپدی مرمو 25 جولائی کو عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی نے دروپدی مرمو نامی قبائلی خاتون سیاستدان کو صدارتی امیدوار منتخب کیا تھا جب کہ ان کے مد مقابل بی جے پی ہی کے سابق رہنما یشونت سنہا تھے، بھارتی آئین کے تحت صدارتی انتخاب کے لیے دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک بھر کی ریاستی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی، صدارتی انتخاب میں 99 فیصد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔بھارت کے موجودہ صدر رام ناتھ کووند کے عہدے کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے، دروپدی مرمو 25 جولائی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گی۔دروپدی مرمو کے مدمقابل امیدوار یشونت سنہا نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے نو منتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے عوام امید کرتے ہیں کہ دروپدی مرمو صدر کی حیثیت سے آئین کی حفاظت کریں گی اور کسی خوف کے بغیر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی۔
اہم خبریں سے مزید