برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بلجیم کے ارکان پارلیمان نے شدید تنقید کے باوجود ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کی توثیق کے حق میں ووٹ دے دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس طرح بلجیم میں دہشت گردی کے الزام میں قید ایک ایرانی سفارت کار کی رہائی بھی ممکن ہو سکے گی۔ 2دن کی زبردست بحث کے بعد ایران کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی حمایت میں 79 ،جب کہ مخالفت میں 41 ووٹ ڈالے گئے۔ پارلیمانی کمیشن نے اس معاہدے کی پہلے ہی 6جولائی کو منظوری دے دی تھی۔