• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنے کیریئر کی شروعات میں بےحد مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ہمایوں سعید ایک شاندار پاکستانی اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں آنے کے فوراً بعد ہی زبردست شہرت اور کامیابی حاصل کی۔ انہیں پہلا موقع پی ٹی وی کی مشہور منی سیریز ’یہ جہاں‘ سے ملا۔ 

اُنہوں نے کئی ہٹ ڈرامے اور فلمیں کی ہیں اور وہ پاکستان کے سب سے بڑے پروڈیوسرز میں سے ایک ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اپنی کامیابی اور شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ ان کے لیے انڈسٹری میں قدم رکھنا آسان نہیں تھا اور انڈسٹری میں قدم رکھنے کے لیے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی۔ 

اُنہوں نے کہا کہ ایک دفعہ مجھے ایک آدمی نے پیشکش کی کہ اگر میں اس کے سیریل کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا بندوبست کرلوں تو وہ مجھے ہیرو بنا دے گا۔ 

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے اپنے ایک اور دوست سے رقم ادھار دی اور پھر ڈرامہ بنانے والے نے مزید رقم کا مطالبہ کیا جس کا بندوبست میں نے کیا اور ہم نے ایک سیریل بنایا۔

اداکار نے کہا کہ جب اُس ڈرامے کی ایڈیٹنگ ہورہی تھی تو مقبول پروڈیوسر تسنیم اسلم نے ڈرامے کے کلپس دیکھے اور کہا کہ ڈرامہ بہت بُرا ہے لیکن تمہاری اداکاری بہترین ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تسنیم اسلم سے ملاقات کے بعد اداکاری کی دُنیا میں میرے کیریئر کی شروعات ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید