• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے قیدیوں کا تبادلہ، بلجیم میں قانون منظور

برسلز( نمائندہ جنگ ) بلجیم کی پارلیمنٹ نے ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی حمایت کردی۔ اس حوالے سے اجلاس میں ووٹنگ ہوئی جس میں موجود 131 ممبران میں سے 79ے اس قانون کے حق میں ووٹ دیا۔ 41نے مخالفت کی اور 11ارکان غیر حاضر رہے۔ بلجین میڈیا کے مطابق اس قانون کی ضرورت اس لیے پیش آئی کہ دونوں ملکوں میں ان کا ایک، ایک شہری قید ہے، مزید معلومات کے مطابق ایک ایرانی سفارت کار بلجیم کی قید میں ہے جس کو گذشتہ سال مبینہ طور پر پیرس میں ایرانی اپوزیشن کے خلاف بم دھماکے میں ملوث ہونے کی بنا پر 20سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ دوسری جانب ایرانی حکومت نے اس سال فروری میں ایک بلجین NGO کے ملازم کو گرفتار کر لیا تھا۔ میڈیا کے مطابق اس معاہدے پر بہت سے سول حلقوں کو تحفظات ہیں لیکن وزیراعظم الیگزینڈر دی کرو اور وزیر انصاف کے مطابق اپنے عام شہری کو بچانے کیلئے یہ برا سودا نہیں، امید ہے کہ اس قانون کی منظوری کے بعد دونوں قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔
یورپ سے سے مزید