• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس سجادعلی شاہ 26 جولائی کوعمران خان کی اپیل پرچیمبرمیں سماعت کریں گے۔ عمران خان نے رجسٹرارآفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائرکررکھی ہے جس میں الیکشن ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ کاحق دینیکی استدعا کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید