• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں سب نوازشریف کی ضرورت محسوس کررہے ہیں، شاہد خاقان

لندن (صباح نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں سب نوازشریف کی ضرورت محسوس کررہے ہیں، ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں ، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے فیصلے کو پارٹی کابینہ اور نواز شریف کی تائید ہوتی ہے۔لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کر ائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست، جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں رات کو لندن پہنچا ہوں اور پاکستان واپسی نواز شریف کا اپنا فیصلہ ہے لیکن آج ہم سب پاکستان میں میاں نواز شریف کی ضرورت محسوس کرتے ہیں اور ہم نے نواز شریف کو یہی مشورہ دیا ہے کہ علاج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ ایک بہتر فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مستقبل کا فیصلہ عوام کرے گی، عمران خان نے ہمیشہ ایک جھوٹی کہانی بناتے ہیں۔

یورپ سے سے مزید