• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری اہلخانہ کا اپنے نظربند عزیزوں سے رابطہ منقطع، بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

سرینگر (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں رواں سال کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے)کے تحت نظربند کئے گئے متعدد نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ باہر کی جیلوں میں منتقل ہونے کے بعد ان کا اپنے عزیزوں سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کم از کم تین ایسے خاندانوں نے بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نظربند بیٹوں کو بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیرسے باہرکی جیلوں میں منتقل کرنے کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال تقریباً 200 کشمیری نوجوانوں کوپبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیا گیا ہے۔گرفتارکئے گئے بلال لون کے چھوٹے بھائی عامر حسین لون نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہاکہ مجھے یقین نہیں ہے کہ میرا بڑا بھائی زندہ ہے یا مر گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ رواں سال مارچ میں شوپیاں پولیس نے اسے بلایا تھا تب سے میں نے اس کی آواز نہیں سنی۔

ملک بھر سے سے مزید