• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین، شین ژو-14 کے خلاباز وین تیان لیب ماڈیول میں داخل

بیجنگ (شِنہوا)شین ژو-14 کے خلابازوں نے پیر کی صبح 10 بجکر 3 منٹ (بیجنگ وقت) پر چین کے خلائی اسٹیشن کے پہلے لیب ماڈیول وین تیان کا دروازہ کھولا اور اس ماڈیول میں داخل ہوگئے۔چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب چینی خلاباز مدارمیں لیب ماڈیول میں داخل ہوئے ۔وین تیان ماڈیول اتوار کی سہ پہر لانچ کیا گیا جو پیر کو صبح سویرے 3بج کر 13منٹ پر تیان ہی کور ماڈیول کے سامنے پورٹ پر لنگراندازہوا ۔خلاباز مدارمیں خلائی اسٹیشن کے امتزاج کو کنٹرول کرنے کا رویہ ، چھوٹے میکینکل بازو کی حرکات اور چھوٹے و بڑے بازو کی پیچیدگیوں کی خلا میں آزمائش کریں گے۔وہ ائیر لاک کیبن اور وین تیان کے چھوٹے مکینیکل بازو کو خلا ئی گا ڑی سے با ہر کی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے بھی استعمال کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید