• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب امریندر سنگھ کا پرویز الٰہی کو مبارکباد کا پیغام

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی پنجاب کے سابق وزیراعلی مہاراجہ کیپٹن امریندر سنگھ نے چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلی پنجاب بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

کیپٹن امریندر سنگھ جو کہ لندن کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں، نے اپنے پیغام میں کہا کہ پرویز الہی کے ساتھ ان کی دوستی بہت پرانی ہے اور وہ ان کی دعوت پر بھارت بھی آچکے ہیں جب کہ وہ خود بھی پرویز الہی کی دعوت پر لاہور جاچکے ہیں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری پرویز الہی کے دور حکومت میں پنجاب ایک بار پھر بھرپور ترقی کرے گا۔

دریں اثنا بھارتی پنجاب کے سابق سینیر وزیر رانا گرمیت سنگھ سوڈھی نے بھی پرویز الہی کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید