لاہور،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،نیوز ایجنسیاں ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ، عمران خان نے پنجاب میں بڑی فتح پر انہیں مبارکباد دی۔مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی چوہدری پرویز الٰہی کے ہمراہ تھے۔ اہم ملاقات میں پنجاب کی کابینہ کی تشکیل سمیت مختلف امور زیر بحث آئے، 25 رکنی کابینہ بنانے پر اتفاق،ناموں پر غور،وزیراعلیٰ کا 2 بچوں کے ڈوبنے کا نوٹس،سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام نے جو اعتماد کیا اس پر بھرپور انداز میں پورا اتریں گے دونوں نے کہا کہ پنجاب نے چوروں کو مسترد کر دیا ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔۔